اگرتلہ 3/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لئےسنیچر (3 مارچ) کو ووٹوں کی گنتی کا دور جاری ہے. ریاست کی 60 رکنی اسمبلی کی نشستوں میں سے 59 پر اسمبلی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔چاری لام سیٹ سے مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کے اُمیدوار رامیندر نارائن کی موت کی وجہ سے اس سیٹ پر 12 مارچ کو انتخابات ہوں گے۔ تریپورہ اسمبلی الیکشن کے شروعاتی رحجانات آنے شروع ہو گئے ہیں، نتیجے دوپہر بعد صاف ہوں گے، سبھی 59 سیٹوں کے رحجانات آگئے ہیں، جس میں سے 19 میں سی پی آئی (ایم)، جبکہ 40 سیٹوں پر بی جے پی نے برتری بنائے ہوئے ہے۔
برتری ملنے پر بھارتی کمیونسٹ پارٹی کی لیڈر برندا کارت نے خوشی کا اظہار کیا. انہوں نے کہا، 'ہمیں پورا بھروسہ ہے، ووٹوں کی گنتی کے اور مرحلے پورے ہونے دیجئے، ہماری برتری اور بھی بڑھتی چلی جائے گی.' وہیں دوسری طرف بی جے پی نے کہا کہ رجحانات حوصلہ افزا کرنے والے ہیں. بی جے پی لیڈر همانتا بسوا شرما نے کہا، 'ہم انتہائی پرامید ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ بی جے پی تریپورہ میں حکومت بنائے گی.'
تری پورا کے 2،536،589 ووٹروں میں سے 75 فی صد سے زائد ووٹروں نے امن و امان کے ساتھ اسمبلی کے انتخابات میں اپنی حق رائے دہی کا 18 فروری کو استعمال کیا تھا گزشتہ دو اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں اس بار ووٹوں کا اوسط کم تھا. تری پورہ میں 2013 اور 2008 کے اسمبلی انتخابات میں 92 فیصد اور 91 فی صد پولنگ ریکارڈ ہوئی تھی یاد رہے کہ تری پورہ ودھان سبھا چنائو کی میعاد 6 مارچ، 2018 کو ختم ہونے والی ہے۔